امریکا؛ پائلٹ نے آخری لمحے میں طیارے کو دوسرے جہاز کیساتھ ٹکرانے سے بچالیا؛ ویڈیو وائرل

شکاگو ایئرپورٹ پر پائلٹ کی حاضر دماغی نے خوفناک حادثے سے بچالیا،پائلٹ نے آخری لمحے میں طیارے کو لینڈنگ کرانے کے بجائے اڑان بھرلی

شکاگو:(ویب ڈیسک) امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔عین اسی وقت ایک مسافر بردار طیارہ رن وے پر لینڈنگ کر رہا تھا تاہم جب پائلٹ نے سامنے ایک طیارے کو دیکھا تو لینڈنگ کے بجائے دوبارہ پرواز بھرلی۔بعد ازاں اس طیار نے کامیابی سے شکاگو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔یاد رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ ہی ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے درمیان ایئرپورٹ کی فضا میں تصادم سے 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں