اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (جاگیر نیوز) وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں