اللہ سے تعلق کیا ہے ؟خودسےسوال

ابو جہل جیسے انسان کو بھی رزق عطاء فرمایا سرداری دی طاقتور قبیلے کا سردار تھا تو کیا یہ کامیابی تھی?
آج کے اس دور میں ہر کوئی کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے وہ پیسے کی ریل پیل ہو یا دوسروں پر حاکم بننے کی خواہش ہر کوئی کسی نا کسی طرح سے کامیاب ہونا چاہتا ہے چاہئے وہ جیسے بھی حاصل ہو بس اس حوس نے انسان کو اندھا کر دیا۔۔!!
کامیابی کے بہت سے روپ ہیں پر کوئی بھی کامیابی کسی انسان کی تذلیل کر کے حاصل نہیں کی جا سکتی نہ ہی اللّٰہ تبارک تعالٰی کی مخالفت میں چل کر حاصل ہونی ہے تم اگر کامیاب ہو پیسے کی ریل پیل ہے ہر سہولت موجود ہے تو خود کو آئینے کے سامنے کھڑا کر کے سوال کرنا اللہ سے تعلق کیا ہے ؟؟ ابو جہل جیسے انسان کو بھی رزق عطاء فرمایا سرداری دی طاقتور قبیلے کا سردار تھا تو کیا یہ کامیابی تھی? قارون کے خزانوں کی کنجیاں اونٹوں کی قطاریں لے کر چلا کرتیں تو کیا یہ کامیابی تھی؟ یزید نے خود کو تخت کا وارث بنایا آج اسکا نام نشاں تک نہیں کیا یہ کامیابی تھی؟ کامیابی اگر ہے تو صرف اور صرف رب العالمین کی مقرر کردہ حدود میں رہتے ہوئے چلنے میں ہےجس کا اعلان دن میں پانچ مرتبہ دہرایا جاتا ہے #حَيَّ_عَلَى_الْفَلَاحِ آو کامیابی کی طرف ہم میں سے کتنے ہی ہیں جو اس ایک لفظ کو جانتے سمجھتے ہیں کیا کبھی اس پر غور کیا کامیابی کامیابی کا رونا روتے ہیں کبھی اس طرف آئے ہو جہاں سے کامیابی کی صدا لگائی جا رہی ۔۔!!
کامیاب ہونا ہے تو پہلے مقام پیدا کرو مقام پیدا صرف اللہ پاک کی بارگاہ اقدس میں حاضر رہنے سے ہی ہوئے گا خود کی پہچان بنانے کے چکر میں رب العالمیــن سے تعلق کمزور مت کریں وقت ہے سمجھ جایئں سجدہ کرنے آپ نہیں جا رہے یا وہ ذات آپ کو اپنے پاس لانا ہی نہیں چاہتی اپنے اعمال پر غور کریں جس کو رب العالمین نے خارج مسجد کر رکھا سجدہ تک نہیں لے رہا اسکا خاتمہ بالایمان اور روز محشر میں معاملہ کیا اس پر دھیان دے لیں اس سے پہلے کہ وقت کی سوئی تمارے مقدر کا فیصلہ کر دے۔۔!!