63ہزار میٹرک ٹن خوراک غزہ میں امدادی ناکہ بندی کے خاتمے کی منتظر ہے،اقوام متحدہ

غزہ کے جیالیہ پناہ گزین کیمپ میں رمضان المبارک ایک بچہ پانی کی بھری بوتل اٹھائے تباہ شدہ مقانوں کے ملبے سے گزر رہاہے.(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی اامدادی اداروں نے کہا ہے کہ 63 ہزار میٹرک ٹن خوراک غزہ کی امدادی ناکہ بندی کے خاتمے کی منتظر ہے جو 2 سے 3 ماہ کے لئے 11 لاکھ افراد کے لئے کافی ہے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امدادی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ 12 روز سے امداد کی بندش سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایک ماہ تک فعال بیکریوں اور کمیونٹی باورچی خانوں کی مدد کرنے کے لئے کافی ذخیرہ موجود ہے اور وہ 2 ہفتوں کے لئے 5لاکھ سے زیادہ افراد کو کھانے کے لئے تیار خوراک کے پارسل بھی فراہم کرسکتا ہےتاہم جنگ بندی سے پہلے ڈبلیو ایف پی نے کھانے کے لئے خوراک کے تیار پارسل کی مقدار کو کم کر دیا تھا تاکہ خاندان اپنے وسائل کو زیادہ دنوں تک چلاسکیں اور زیادہ افراد تک مدد پہنچائی جاسکے۔او سی ایچ اے نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لئے آکسیجن کی فراہمی اور بجلی کے جنریٹرز کی بھی اشد ضرورت ہے۔ صحت کے مراکز کے لئے کم از کم 2 درجن اضافی جنریٹرز کی ضرورت ہے جبکہ زیراستعمال جنریٹرز کی دیکھ بھال اور اس کے فاضل پرزوں کی بھی ضرورت ہے۔مغربی کنارے میں انسانی امدادی امور کے دفتر نے متنبہ کیا ہے کہ بعض علاقوں میں آباد کاروں کے تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ہلاکتیں اور املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ برادریوں کی نقل مکانی کے بڑھتے خطرے کا سامنا ہے۔
___
چین میں اے آئی کے تیار کردہ مواد کی شناخت ظاہر کرنا لازمی قرار
بیجنگ(شِنہوا)چین نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے تخلیق یا مرتب کئے گئے مواد کی شناخت کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں جو یکم ستمبر سے نافذ ہوں گی۔چین کی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن (سی اے سی) کی جاری کردہ ہدایات کا مقصد اے آئی کے شعبے کی صحت افزا ترقی کو فروغ دینا اور انٹرنیٹ صارفین کو جھوٹی معلومات کی شناخت میں مدد فراہم کرنا ہے۔حالیہ برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی سے اے آئی کی معاونت سے وسیع مقدار میں آن لائن مواد مختلف صورتوں میں تخلیق یا مرتب کیا گیا ہے جو پھر سائبر سپیس میں پھیلایا گیا۔سی اے سی کے مطابق اسی طرح اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال اور جعلی معلومات کے پھیلاؤ میں اضافے سے سماجی تشویش پیدا ہوئی جس سے یہ معیار بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی کہ کس طرح اس مواد کی نشاندہی کی جائے۔اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے اس شعبے کے ضابطے کو بہتر بنانے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بحث چھڑ گئی ہے۔ مثال کے طور پر گزشتہ سال ایک مشہور چینی اداکار کے مداحوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس کی اے آئی کے ذریعے تخلیق کردہ تصاویر کا استعمال کیا گیا۔یہ ہدایات اے آئی کے تیار کردہ آن لائن مواد کو پیداوار اور پھیلاؤ کے تمام عمل کے دوران لیبلنگ کو مربوط کرتی ہیں جس سے مواد تیار کرنے والوں کو مخصوص مقامات پر واضح نشانات شامل کرنا ہوں گے۔
__
چین کے ایکسپریس ترسیلی شعبے کی پہلے 2 ماہ میں تیزی سے ترقی
بیجنگ(شِنہوا)چین کے کوریئر شعبے نے 2025 کے پہلے 2 ماہ میں تیزی سے ترقی کی جس میں ترسیل کے حجم اور صلاحیت کے لحاظ سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق ایکسپریس ترسیل کی ترقی کا انڈیکس 368.6 رہا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔پہلے 2ماہ کے دوران چین کی ایکسپریس ترسیل کا حجم بلند رہا اور بہار تہوار کی چھٹیاں اس شعبے کا مصروف ترین عرصہ تھا۔ 28 جنوری سے 4 فروری تک ایکسپریس ترسیل کا کاروباری حجم 1.15 ارب پارسلز تک پہنچ گیا جس میں گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد اضافہ ہوا۔بیورو نے پیشگوئی کی کہ پہلے 2 ماہ میں کورئیر خدمات کا حجم اور کاروباری آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 24.6 فیصد اور 16.6 فیصد بڑھ جائے گی۔بیورو نے کہا کہ اس عرصے میں ذیلی انڈیکس میں بھی بہتری آئی اور متعلقہ کاروباری اداروں نے نقل و حمل کی بنیادی سہولیات کی تعمیر، ترسیلی ذرائع کو وسعت دینے اور انسان کے بغیر چلنے والی ترسیلی گاڑیوں میں اہم پیشرفت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھی۔یہ انڈیکس نقل و حمل کے اہم کاروباری اداروں کی ترسیلی خدمات سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔ یہ ملک کے کورئیر شعبے کی مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔
___
چین کا مزید وسعت کا منصوبہ عالمی معیشت کے لئے فائدہ مند ہوگا،مصری ماہر
قاہرہ(شِنہوا)دنیا کے لئے مزید وسعت کے چینی عزم سے عالمی معیشت اور ترقی پذیر ممالک کو نمایاں فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔غیر منافع بخش کاروباری تنظیم ایجپشین بزنس مین ایسوسی ایشن(ای بی اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یوسف نے کہا کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین بین الاقوامی درآمدی نمائش جیسے عالمی اقدامات کا آغاز کیا ہے جس سے چین اور باقی دنیا کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔محمد یوسف نے کہا کہ ان اقدامات نے پہلے ہی مثبت نتائج ظاہر کئے ہیں۔ چین کا عالمی وسعت کے فروغ کا عزم عالمی معیشت بالخصوص عالمی جنوب کے لئے فائدہ مند ہے۔ای بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ مجھے بیرونی دنیا کے ساتھ چین کی وسعت کی پالیسی کے ذریعے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور عرب دنیا کے ساتھ اس کے تعلقات کا امید افزا اور مثبت مستقبل نظر آ رہا ہے۔انہوں نے چین کے کاروباری ماحول کی بھرپور تعریف کی جو ملک میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کے لئے یکساں مواقع یقینی بناتا ہے۔یوسف نے چین کی غیر معمولی اقتصادی ترقی کو ملک کی اصلاحات اور وسعت کی پالیسی کی مرہون منت قرار دیا۔یوسف نے کہا کہ چین نے کامیابی سے منفرد معاشی اصلاحات پروگرام نافذ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت سائنسی تحقیق اور صنعتی حکمت عملی میں بھی سب سے آگے ہے۔مصری تاجر رہنما نے مستقبل کے حوالے سے چین کی ترقی پذیر دنیا سے شراکت داریاں گہری بنانے کے ’’سنہری موقع‘‘ کی پیش گوئی کی۔
__
چین کے مصنوعی جنگلات اور سبزہ زار عالمی سطح پر سرفہرست
بیجنگ(شِنہوا)چین میں دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی جنگلات اور سبزہ زار موجود ہیں۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو اس کے ماحولیاتی تحفظ کا عزم ظاہر کرتی ہے۔چین کی وزارت قدرتی وسائل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے اگائے گئے جنگلات کا کُل رقبہ 9 کروڑ 24 لاکھ ہیکٹر ہے اور اس کے سبزہ زار 26 کروڑ 32 لاکھ ہیکٹر پر محیط ہیں۔ دونوں اعدادوشمار عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے حالیہ برسوں میں ماحولیاتی تحفظ اور وسائل محفوظ بنانے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے مطابق جنگلات کا مجموعی رقبہ 28کروڑ 37 لاکھ ہیکٹر ہے اور جنگلات کا رقبہ ملک کی مجموعی اراضی کے 25 فیصد سے زائد ہے۔اس سال کی حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملک نے کاربن کا اخراج کم کرنے، آلودگی کم کرنے، ماحول دوست ترقی کی طرف پیشرفت، معاشی ترقی کو فروغ دینے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام شعبوں میں ماحول دوست منتقلی تیز کرنے کے لئے مربوط کوششوں کا عزم کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں