کراچی: کورنگی میں لگنے والی آگ پر 2 روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

زمین سے نکلنے والی گیس کا تاحال تعین نہیں ہوا کہ کون سی گیس ہے،چیف فائر آفیسر ہمایوں خان
کراچی: (جاگیر نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ پر دو روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق کورنگی کریک میں 1200 فٹ سے زائد گہرے گڑھے میں آگ لگی ہوئی ہے، زمین سے نکلنےوالی گیس کو پہلے کنٹرول کیا جائے گا، جس کے بعد آگ پر قابو پانا ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زمین سے نکلنے والی گیس کا تاحال تعین نہیں ہوا کہ کون سی گیس ہے، آگ سے نکلنے والی ریت کے سیمپل لے لئےگئےہیں۔ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ ریسکیو اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ادارے جائے وقوعہ کو مانٹیر کر رہےہیں، متاثرہ مقام کو کارڈن آف کیا ہوا ہے، آگ کے شعلے اب بھی موجود ہیں۔
Load/Hide Comments