امریکی صدر نےچین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرانک اشیاء کونئے ٹیرف سے استثنیٰ دے دیا

نئے ٹیرف سےمستثنیٰ قرار دی گئی اشیاء میں سمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، پروسیسرز اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں
واشنگٹن: (جاگیر نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت چینی حکومت کے سامنےسرنگو، چین سے درآمد کی جانے والی متعدد الیکٹرانک اشیاء کو نئے ٹیرف سے استثنیٰ دے دیا۔
یہ اعلان امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے ایک نوٹس میں کیا گیا۔ استثنیٰ اُن اشیاء کو دیا گیا ہے جن پر 145 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہونا تھا، جو ٹرمپ کی چین کے خلاف ’ریسی پروکل‘ تجارتی پالیسی کا حصہ ہے۔مستثنیٰ قرار دی گئی اشیاء میں سمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، پروسیسرز اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی متعدد اشیاء پر 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کیا تھا، جو پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے، یہ اضافی ٹیرف چین پر فینٹانائل جیسی منشیات کی سمگلنگ کا الزام لگا کر عائد کیا گیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف لگانے کا مقصد امریکی صنعت کو واپس لانا ہے، لیکن جن اشیاء کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ان کی مقامی پیداوار شروع کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔