پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے

اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو جبکہ لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا۔اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو جبکہ لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔
Load/Hide Comments