اراضی خرد برد نیب ریفرنس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو موقع پر ہی جمع کروا دیئے گئے

راولپنڈی: (جاگیرنیوز) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اراضی خرد برد نیب ریفرنس میں 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔
چوہدری پرویز الہٰی سمیت 18 ملزمان کے خلاف تخت پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے کی، پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے راسخ الہٰی عدالت میں پیش ہوئے، پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی، عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو موقع پر ہی جمع کروا دیئے گئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے وزارت اعلیٰ کے دوران سرکاری جنگلات کی اراضی کے ریکارڈ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں