عوام کی عدالت کے فیصلے سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں مولانا کی حکومت ہےمعلوم نہیں پھر بھی وہ کونسا سازگار ماحول چاہتے ہیں، کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کی فتح اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں،سیکریٹری اطلاعات پی پی پی
اسلام آباد:سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت کے فیصلے سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے۔ خیبرپختونخوا میں مولانا کی حکومت ہے پتہ نہیں پھر بھی وہ کونسا سازگار ماحول چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی فتح اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں اس لئے کبھی معیشت کا رونا رہتے ہیں کبھی سردی کا، اب حالات کا رونا رو رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے باوجود انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی تھی۔ 2013ءاور 2018ءکے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 2008ء، 2013ءاور 2018ءمیں بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کو یقین ہے کہ چیف جسٹس عام انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں