ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کرقانون سازی کریں، نگران وزیراعظم
آئین کےتحت کوئی فرد یا گروہ پرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، انوار الحق-فائل:فوٹو
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک امن کیلئے سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کرقانون سازی کریں۔
نگران وزیراعظم نے اسلام آباد میں پولیس کےسابق انسپکٹرجنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےملک میں امن کیلئےبہت قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کےمقروض ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں90ہزارافراد شہید ہوئے، ملازمت کی نوعیت جوبھی ہوہمیں فرض شناسی سےکام کرناچاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہت سےچیلنجز درپیش ہیں، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرقانون سازی کرنی چاہیے، آئین کےتحت کوئی فرد یا گروہ پرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی معاشرہ افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
Load/Hide Comments