لازوال گیت ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘ کے گلوکار انوپ گھوسل چل بسے

1981ء میں انہیں بہترین پلے بیک سنگر کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا-فوٹو : فائل
ممبئی: بالی وڈ کے لازوال گیت ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘ کے گلوکار انوپ گھوسل چل بسے۔
77 سالہ گلوکار مختلف بیماریوں کی وجہ سے کئی دن سے کلکتہ کی ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے اور جمعے کے روز ان کا انتقال ہوگیا۔
انوپ گھوسل نے معروف فلمساز ستیہ جیت رے کی متعدد میوزیکل فلموں میں گانے گائے اور 1981ء میں انہیں بہترین پلے بیک سنگر کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا۔انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 2011ء کے الیکشن میں تری مول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گلوکار کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔
Load/Hide Comments