انٹر سٹی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

انٹر سٹی ٹرانسپوٹروں کی جانب سے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کر دی،نئے کرایہ نامے آویزاں-

لاہور: انٹر سٹی ٹرانسپورٹروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق انٹر سٹی ٹرانسپوٹروں کی جانب سے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کر دی جس کا اطلاق فوری کر دیاگیا، کرایوں میں کمی کے بعد لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 5300 سے کم کر کے 4800 کر دیا گیا۔لاہور سےفیصل آباد کا کرایہ 850 سے 750 روپے ،راولپنڈی کا کرایہ 1350روپے سے 1250 روپے، مردان کا کرایہ 2200 سے 2000روپے جبکہ پشاور کا کرایہ 2400سے 2200 روپے کر دیا گیا۔لاہور سے کراچی کا کرایہ 5500 سے 5000 روپے جبکہ باجوڑ کا کرایہ 2800سے کم ہو کر 2500 روپے ہو گیا، تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے نئے کرایہ نامے آویزاں کر دیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں