معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے رئیل اسٹیٹ سیکٹر بہترین نتائج دے سکتا ہے، عتیق گوندل

رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے-

اسلام آباد:پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد سینیٹر ذیشان خانزادہ ،عتیق گوندل (سی ای او فکس لینڈ )فہد برلاس اور خورشید برلاس نے ایکسپو کا افتتا ح کیا اس موقع پر عتیق گوندل کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے رئیل اسٹیٹ سیکٹر ہی وہ واحد شعبہ ہے جو فوری طور پر بہترین نتائج دے سکتا ہے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے پاکستان میں ایک چھت تلے رئیل اسٹیٹ سے متعلق اچھے پروجیکٹس کو اکٹھا کرنا انتظامیہ کا منہ بولتا ثبوت ہے برلاس فیملی کی محنت پاکستان کے اندر غیر ملکی زر مبادلہ اور انویسٹرز کو پاکستان لانے کے لیے خوش آئند اقدام ہے اور آخر میں فہد برلاس کو کامیاب ترین پراپرٹی ایونٹ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں