پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حمایت سے اکثریت حاصل کرے گی، سید نیر حسین بخاری

ایبٹ آباد سے چیئرمین ویلج کونسل گوگا خان جدون مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل-

پاکستان پیپلز پارٹی ملکی سالمیت اور بقاء کی ضامن اور محنت کشوں کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے،بخاری
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حمایت سے اکثریت حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہوں گےپاکستان پیپلز کے پاس معاشی ترقی کا قابل عمل پلان موجود ہےپاکستان پیپلز پارٹی محکوم طبقات کی موثر آواز ہے آنے والے انتخابات میں عوامی حمایت سے فتحیبابی کیساتھ عوامی جمہوری حکومت بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے تعلیم صحت زراعت کے شعبوں کو مزید ترقی دیکر عوام آلناس کی سہولیات میں اضافہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ایبٹ آباد سے چیئرمین ویلج کونسل گوگا خان جدون کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے ضلعی صدر سرفراز خان جدون اور دیگر قیادت بھی موجود تھی نیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی سالمیت اور بقاء کی ضامن اور محنت کشوں کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے،پیپلز پارٹی جمہوری سیاسی مؤ قف اور عوامی حقوق کےبیانیہ پر کھڑی ہے پیپلز پارٹی کا اصولی مؤ قف تھا کہ آئینی تقاضہ پورا کیا جائے انتخابات بروقت ہوں پیپلز پارٹی کے پرزور مطالبہ پر انتخابات کا انعقاد کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں