شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

آئی پی پی صدر نے این اے 119، پی پی 149 اور پی پی 150،شفقت محمود نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے-

سابق وزیر اعظم شہبازشریف نےاین اے 123 اور پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
لاہور: عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کے پہلے دن شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔سابق وزیر اعظم شہبازشریف نےاین اے 123 اور پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مبشر اقبال نے این اے 124 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نذیر چوہان نے پی پی 162 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، آئی پی پی کے صدر نے این اے 119، پی پی 149 اور پی پی 150، رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی نے این اے 119 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 174 اور میاں اسلم اقبال نے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جمعے کی رات سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انتخابی شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت امیدوار 20 سے 22 دسمبر کے دوران کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرا سکیں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 24 سے 30 دسمبر کے دوران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق تین جنوری 2024ء کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلے کا آخری دن ہو گا۔شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کی جائیں گی جبکہ 12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے اور 8 فروری کو ملک بھر میں پولنگ ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں