اداکارہ میرا کا چوری ہونے والا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد

-فوٹو : فائل

لاہور پولیس نے اداکارہ میرا کا چوری ہونے والا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے 80 لاکھ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار اور 20 لاکھ کی گھڑی حافظ آباد سے برآمد کی ہے۔میرا کا ڈرائیور قاسم گھر سے چوری کرکے فرار ہو گیا تھا اور پولیس نے اداکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور اور حافظ آباد چھاپے مارے تھے جبکہ ملزم قاسم کے قریبی ساتھی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں