محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا
![](https://jageernews.com/wp-content/uploads/2023/12/423562_6478978_updates.webp)
اسلام آباد پارٹی سیکریٹریٹ میں دن ایک بجے قرآن خوانی ، شام چار بجے محترمہ بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر بھی تقریب ہوگی-
یوم شہادت کی سب سے بڑی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں ہوگی ،پی پی پی
اسلام آباد :سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت پاکستان سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ یوم شہادت کی سب سے بڑی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں ہوگی جہاں پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکن منگل کے روز ہی پہنچ کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ پروگرام کے مطابق 27دسمبر کی صبح کو قرآن خوانی ہوگی اور قرآن خوانی کے بعد جلسہ عام ہوگا۔ شاعر حضرات محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں دن ایک بجے قرآن خوانی ہوگی جبکہ شام چار بجے محترمہ بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کے مقام پر بھی تقریب ہوگی۔