اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، تاپی پراجیکٹ بلا تاخیر لانچ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تاپی پراجیکٹ کو تاخیر کا شکار کیے بغیر جلد لانچ کرنے پر اتفاق کر لیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف اقدامات اور قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو ایکشن کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سخت اقدامات کرے گی۔اجلاس میں بجٹ اہداف میں رہتے ہوئے ای او بی آئی کیلئے نظرثانی شدہ بجٹ اہداف اور تاپی پراجیکٹ کیلئے کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ و سرمایہ کاری مراعات کی منظوری بھی دی گئی۔جاری اعلامیہ کے مطابق تاپی پراجیکٹ کیلئے سرمایہ کاری مراعات کی منظوری فارن انویسٹمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت دی گئی جبکہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ساتھ کپیسٹی ڈیڈکشن ایشوز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، تاپی پراجیکٹ بلا تاخیر لانچ کرنے پر اتفاق” ایک تبصرہ

  1. Hi there,

    We run an Instagram growth service, which increases your number of followers safely and practically.

    We aim to gain you 300-1000+ real human followers per month, with all actions safe as they are made manually (no bots).

    The price is just $60 (USD) per month, and we can start immediately.

    Let me know if you are interested and have any questions.

    Kind Regards,
    Megan

اپنا تبصرہ بھیجیں