وزارت دفاع کی الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کی کمی دور کرنے کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں 2لاکھ 77 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے-

اسلام آباد: عام انتخابات 2024ء کی سکیورٹی کے معاملہ پر وزارت دفاع میں الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات اختتام پذیر ہو گئی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کی کمی دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ملاقات میں الیکشن کمیشن حکام نے درکارسکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔وزارت دفاع جلد سکیورٹی پر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں 2لاکھ 77 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں