کراچی: تین ہٹی پل کے نیچے خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد جھونپڑیاں خاکستر
![](https://jageernews.com/wp-content/uploads/2024/01/782381_23278213.jpg)
جھگیوں میں کسی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاش جاری ہے
جھگیوں میں سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے
کراچی: تین ہٹی میں پل کے نیچے جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، واٹر کارپوریشن نے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں، جھگیوں میں کسی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاش جاری ہے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جھگیوں میں سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے۔سی ای او واٹر کارپوریشن علی حفیظ کا کہنا ہے کہ نیپاہائیڈرنٹ کو سٹینڈ بائی اورسخی حسن ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائربریگیڈ حکام سےمکمل رابطے میں ہے۔
Fire has been extinguished by KMC Fire Department. No loss of life has been reported yet. https://t.co/5Qhs3mInAX pic.twitter.com/eQMd6qBvxk
— Karachi Metropolitan Corporation (@KmcPakistan) January 4, 2024