مولانا فضل الرحمان کابل پہنچ گئے، افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات

افغانستان پہنچنے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا امارت اسلامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے استقبال کیا-

کابل: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے۔افغانستان پہنچنے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا امارت اسلامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان کو سخت سکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔مولانا فضل الرحمان سے نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے موقع پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی، مولوی عبداللطیف منصور و دیگر بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں