نیپیرا نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی کی تقسیم کا لائسنس جاری کردیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت ختم آج ہو رہی تھی، کےالیکٹرک کی لائسنس کی 20سالہ مدت 20جولائی 2023ءکو ختم ہوئی تھی جبکہ نیپرا نے کمپنی کے لائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی تھی ۔نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر 28 نومبر کو سماعت سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پر 17 اعتراضات عائد کیے تھے۔
Load/Hide Comments