پاکستانیوں نے 6 ماہ میں ساڑھے 96 ارب روپے کی چائے پی لی

دستاویزات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں چائے کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے

رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ،ہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) اشرف المشروبات یعنی ’’چائے‘‘ واجب الاحترام ہے کیونکہ یہ مشروب کی مرشد ہے اسلئے تو سیانے کہتے ہیں کہ چائے باقاعدگی سے پیا کرو اس سے غم برداشت کرنے کی قوت بڑھتی ہے۔اسی قول پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔دستاویزات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں چائے کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے، جس میں پاکستانیوں نے 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چائے پر خرچ کر دی۔دستاویزات میں کہا گیا کہ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر میں 16 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جبکہ نومبر میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2022ء میں 15 ارب 90 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں