چھ منٹ کی سخت ورزش الزائمر سے بچانے میں مددگار ہوسکتی ہے

اوٹاگو: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ صرف چھ منٹ کی شدید نوعیت کی ورزش الزائمرز سے بچانے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی اوٹاگو میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں کو یہ بات معلوم ہوئی کہ سخت جسمانی سرگرمی کے چھوٹے چھوٹے دورانیے صحت مند دماغ دورانیہ بڑھاتے ہوئے دماغ کے کمزور ہونے کو مؤخر کر سکتے ہیں۔
تحقیق میں محققین کا مقصد برین ڈیرائیوڈ نیوروٹروفک فیکٹر (بی ڈی این ایف) نامی مخصوص پروٹین کی پیداوار میں اضافے کا بہترین طریقہ تلاش کرنا تھا۔
یہ پروٹین دماغ کی تخلیق، سیکھنے اور یادداشت کے عمل اور دماغ کی نئے روابط بنانے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔جانوروں پر کیے جانے والے مطالعوں میں یہ بات معلوم ہوئی کہ بی ڈی این ایف کی مقدار میں اضافہ دماغ کی ساخت اور یادداشت بہتر کرتے ہوئے سیکھنے کی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔
تحقیق میں شرکاء نے اس پروٹین کی پیداوار میں اضافے کے لیے چار مختلف طریقہ کار کا استعمال کیا۔ اس دوران شرکاء کا قریب سے معائنہ کیا گیا۔
ان طریقہ کاروں میں 20 گھنٹے کا فاقہ، 90 منٹ کی کم شدت کی سائیکلنگ، چھ منٹ کی سخت ورزش جو40 سیکنڈ کی سائیکلنگ اور 20 سیکنڈ کا وقفے پر مشتمل تھی یا فاقہ اور ورزش دونوں شامل تھے۔
جرنل فِزیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ قلیل مدتی لیکن سخت ورزش بی ڈی این ایس میں اضافے کے لیے سب سے مؤثر طریقہ تھا۔ اس طریقے سے دوسرے طریقوں کی نسبت پانچ گُنا زیادہ پروٹین کی پیداوار ہوئی۔
محققین نے بتایا کہ ایسا ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر شدید ورزش کے سبب پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوسکتی ہے جو بڑی مقدار میں پروٹین کو ذخیرہ کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں