چین، ایک ماہ میں کورونا سے ہلاکتیں 60 ہزار ہوگئیں

بیجنگ: چین میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور صرف ایک ماہ میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سرکاری اسپتالوں میں 8 دسمبر 2022ء سے 12 جنوری 2023ء تک کورونا سے 59 ہزار 938 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
تاہم پرائیوٹ ہسپتالوں اور گھروں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی اور وہ بھی جمع کرلی جائیں تو یہ تعداد کہیں زیادہ ہوجائے گی۔ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد 65 سے زائد عمر والے تھے۔
جس کی ایک وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ چین میں 65 سے زائد لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی تاہم نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کتنے ویکسین شدہ تھے۔

یاد رہے کہ چین نے کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی کیٹیگری میں تبدیل کی تھی اور صرف کورونا کی وجہ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والوں کو شامل کیا گیا تھا۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق مجموعی ہلاکتوں میں سے 5 ہزار 503 اموات ان افراد کی ہوئیں جن کو صرف کورونا کا مرض لاحق تھا جب کہ 54 ہزار 435 افراد کو پہلے سے ہی دیگر بیماریاں بھی تھیں تاہم کورونا کا شکار ہونے پر ان کی موت واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ عالمی قوتوں نے کورونا پابندیاں اُٹھانے کے بعد سے کورونا سے ہونے والوں ہلاکتوں کی درست تعداد نہ بتانے پر چین پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں