وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کردیا
لاہور:بدقسمتی سے پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
لاہور میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیرستان میں چندماہ میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے انسداد پولیو مہم پر اثر پڑا ہے، پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں اپنا کام جاری رکھا، پولیو ورکرز کی کوشش نے سامنے آنے والے کیسز کے پھیلاؤ کو روک دیا۔
وزیر اعظم نے میزد کہا کہ ان کی پولیس کے خلاف مہم میں تعاون کرنے والی تنظیم کے سربراہ بل گیتس سے بھی فون پر بات ہوئی ہے، مجھے یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں وفاق اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔
Load/Hide Comments