پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے ناصر کھوسہ، ڈاکٹر پرویز حسن کےنام سامنے آ گئے
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیئنر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران نگران وزیراعلیٰ کیلئے ناصر کھوسہ، ڈاکٹر پرویز حسن سامنے آئے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ چودھری کے درمیان ملاقات میں ان ناموں پر مشاورت کی جائے گی، مشاورت کے بعد پی ٹی آئی قیادت کل تک نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے متعلقہ شخصیات سے رابطہ کر کے بھی رائے لی جائے گی کہ کیا وہ ذمہ داری کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت میں حتمی طور پر دو نام تجویز کرے گی اور کوشش کی جائے گی کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو۔
Load/Hide Comments