عمران خان کی منگل کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جس میں انہوں نے منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ہداہت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے منگل کے روز گورنر کو سمری ارسال کی جائے گی جس کے بعد گورنر 48 گھنٹوں کے دوران سمری پر دستخط کریں گے، سمری پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود تحلیل ہو جائے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے لئے سمری بروز منگل ارسال کی جائے گی ، قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لئے سمری بروزمنگل گورنر کو ارسال کی جائے گی، ان شاء اللہ تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔
Load/Hide Comments