پروجیکٹ عمران سےملک کو پاک کرنا اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، وزیراطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کو پروجیکٹ عمران سے پاک کرنا اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک کو سب سے بڑے غیرملکی ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی ہے۔پروجیکٹ عمران نے ملک کو معاشی دیوالیے کی طرف دھکیلا۔ آج ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام اسی وجہ سے ہے۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ چار سال میں عمران پراجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا اور نوجوان کو بے روزگار کیا۔ سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پروگرام پروجیکٹ عمران کا عوام کو دیا گیا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار سال تباہی مچا کر اور مہنگائی کا طوفان لا کر آج الیکشن، الیکشن کی رٹ لگا کر کیا ہوگا۔ ملک پر 2018 میں مسلط ہونے والے الیکشن کی بات کرسکتے ہیں لیکن الیکشن لڑ نہیں سکتے۔