انجینئرنگ طالب علم کی فیس کی اپیل، بھارتی کرکٹر کا فوری ردِ عمل

کارتکے نے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹ شیئر کیے کہ رشبھ پنت نے ان کی فیس کل رقم 90 ہزار روپےعطیہ کردی ہے-فوٹو: فائل

چندی گڑھ: بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت اپنے کھیل کے سبب تو شہ سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس باران کو ان کے ہمدردانہ رویے کی بدولت سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق چندی گڑھ یونیورسٹی کے ایک مبینہ انجینئرنگ طالب علم کارتکے موریا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر رشبھ پنت سے فوری مالی اعانت کی درخواست کی۔کارتکے موریا نے اپنی انجینئرنگ فیس جمع کرانے میں مشکلات کی وجہ سے کراؤڈ فنڈنگ کمپین شروع کی جس کا مقصد فیس کے لیے 90 ہزار روپے اکٹھا کرنا تھا۔@TrueIndiaScenes ہینڈل رکھنے والے کارتکے نے ایکس پوسٹ میں بھارتی وکٹ کیپر کو ٹیگ کیا اور لکھا ’ہیلو رشبھ پنت سر، میں ایک طالب علم ہوں اور اپنی انجینئرنگ کے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔ آپ کی معاونت میری زندگی بدل سکتی ہے۔ مدد کرنے یا میری کمپین کو شیئر کرنے کے متعلق غور کریں۔ آپ کی مہربانی میرے لیے سب کچھ ہوگی۔‘کارتکے موریا کی درخواست پر رشبھ پنت نے ایک حوصلہ افزا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ اپنے خوابوں کے تعاقب جاری رکھیے۔ خدا بہتر تدبیر رکھتا ہے، اپنا خیال رکھیے۔پوسٹ کے کچھ ہی وقت بعد کارتکے نے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹ شیئر کیے اور بتایا کہ رشبھ پنت نے ان کی فیس کل رقم 90 ہزار روپے انہیں عطیہ کردی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں