تین بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکن ایتھلیٹ کی پراسرار موت
ٹوری بووی گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)
(ویب ڈیسک )تین بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی ایتھلیٹ پر اسرار طور پر موت ہوگئی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اسپرنٹر ٹوری بووی فلوریڈا میں گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی جبکہ اتھلیٹ کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب موجودہ چیمپئن شیلی نے سابق تیز ترین عالمی چیمپئن اتھلیٹ کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک خبر سن کر دل کرچی کرچی ہوگیا ہے۔ورلڈ اتھلیٹک فیڈریشن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اتھلیٹ ٹوری بووی کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments