بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او میٹنگ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی،شازیہ مری

مینٹنگ کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس ان کی تنگ نظری ظاہر کرتی ہے،شازیہ مری:فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او میٹنگ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ مینٹنگ کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس ان کی تنگ نظری ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران میٹنگ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیاکہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔ کل بھی بلاول بھٹو زرداری نے یہی کہا کہ ہمیں مل کر خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شازیہ مری نے کہا کہ خطے میں رابطے کے لئے سی پیک جیسے اہم منصوبے پر صرف بھارت کو تکلیف ہے۔ بطور میزبان بھارتی وزیر خارجہ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ثبوت دینا چاہیے تھا۔ شازیہ مری نے کہا کہ لگتا ہے کہ بھارتی وزیر کی پریس کانفرنس صرف آرایس ایس کے انتہاپسندوں کو خوش کرنے کے لئے تھی۔ شازیہ مری نے کہا کہ افسوس کہ پاکستان کے وزیر خارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی مودی سے اظہار یکجہتی کرتی نظر آئی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ نے بھارت کی سرزمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن کو دہشتگرد کہا اور عمران خان اس کی وکالت کرتا رہا ہے۔ عمرانی نیازی کا بس چلتا تو بھارتی پائیلٹ کی طرح کلبھوشن کو بھی رہا کر دیتا۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے خلاف آواز بلند کی۔ وزیر خارجہ پاکستان کے بیانیہ سے بی جے پی اور پی ٹی آئی کو ایک جیسی تکلیف ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں