چرنجیوی کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل، 156 فلمیں، 537 گانے، 24 ہزار ڈانس پرفارمنسز

تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چرنجیوی نے یہ اعزاز حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں وصول کیا۔-فوٹو : انسٹاگرام
حیدرآباد: بھارتی فلم انڈسٹری کے 69 سالہ میگا اسٹار کونیدالا چرنجیوی کو گینیز ورلڈ ریکارڈز میں بھارت کے سب سے نمایاں اور کامیاب اداکار کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چرنجیوی نے یہ اعزاز حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں وصول کیا۔چرنجیوی نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئر میں 156 فلموں میں اداکاری کی اور 537 گانوں پر 24 ہزار سے زائد ڈانس پرفارمنسز دیں، جس کی بدولت انہیں بھارتی سنیما کا سب سے بااثر اداکار مانا جاتا ہے۔اس موقع پر چرنجیوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی بھی یہ امید نہیں تھی کہ وہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنیں گے۔
Load/Hide Comments