انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، اہم فاسٹ بولر شامل

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا-فوٹو : پی سی بی

ملتان: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، فاسٹ بولر عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بہترین پلیئنگ الیون ہے اور ٹیم میں عامر جمال کی شمولیت مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے شعبے میں استحکام لانے کے لیے ہم نے تبدیلیاں نہیں کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں شکست سے متعلق بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ انگلش ٹیم کے خلاف ہمیں بہترین حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، آل راؤنڈر بین اسٹوکس مخالف ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن انکی غیر موجودگی کے باوجود انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کافی مضبوط ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ انگلیںڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ ملتان میں 7 تا 11 اکتوبر اور 15 تا 19 کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیسرا ٹیسٹ 24 تا 28 اکتوبر روالپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پلیئنگ الیون :صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں