شہدا کی یادگار جلانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، نواز شریف

فوٹو: فائل
ویب ڈیسک
لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگار جلانے اور ملک میں آگ لگانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی 7 مذاکراتی کمیٹی کے اعلان پر نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔


مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ شہدا یادگار جلانے، ملک میں آگ لگانے،دہشت گرد،تخریب کار گروہ سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔جبکہ عمران خان نے حکومت سے بات چیت کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں اور دہشت گردوں کے کسی بھی قسم کے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں