آج 26 ویں ترمیم کے پاس ہونے سے شہید بی بی کا ایک اور خواب پورا ہو گیا ہے

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دی ہے
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے عرصے دراز سے کام کر رہی تھی۔
اس اہم آئینی ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اتحادی جماعتوں نے جس جانفشانی سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔پوری قوم اس ایم آینی ترمیم کی منظوری پر ان کو مبارکباد دیتی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس اہم قانون سازی سے نہ صرف عدالتی نظام میں بہتری آئے گی بلکہ چاروں صوبوں کی اعلی عدلیہ میں یکساں نمائندگی بھی میسر ہوگی۔ لوگوں کو انصاف کے حصول میں بھی بہتری ملے گی.

بی بی شہید بے نظیر بھٹو بھی عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بہت سرگرم تھیں، آج 26 ویں ترمیم کے پاس ہونے سے شہید بی بی کا ایک اور خواب پورا ہو گیا ہے اس کامیابی کا کریڈٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے جانی قربانیاں دی ہیں، ملک کی سب سے بڑی اور عوام کی خدمت گار پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی ہے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کے پاس کرنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں