پی ٹی اے کی انوکھی منطق: میٹا پلیٹ فارمز سست روی وجہ صارفین کی زیادہ تعداد قرار

پی ٹی اے نےصارفین کو آگاہ کیا کہ رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو سکتی ہے
اسلام آباد:(ویب ڈیسک9) پی ٹی اے کی انوکھی منطق، میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی زیادہ تعدادہے
اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیس بک اور دیگر میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی بڑی تعداد کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حالیہ انٹرنیٹ میں خلل کے نتیجے میں خاص طور پر فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئیں، جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کم متاثر ہوئے۔پی ٹی اے کے مطابق، فیس بک کے پاکستان میں تقریباً 50 ملین صارفین ہیں اور واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔ انہوں نے صارفین کو آگاہ کیا کہ رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو سکتی ہے، اور ٹیلی کام آپریٹرز نے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کرنے کی کوشش کی۔
Load/Hide Comments