چھٹی کے دن ورزش دماغی صحت کے لیے مفید قرار

ہفتے کے آخر میں کی جانے والی ورزش ابتدائی دنوں سے زیادہ مثبت اثرات رکھتی ہے، تحقیق

اسلام آباد:ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دماغی صحت کی تنزلی کو روکنے کے لیے ہفتے کے آخر میں کی جانے والی ورزش ہفتے کے باقی دنوں کے دوران کی جانے والی ورزش سے زیادہ مثبت اثرات رکھتی ہے۔برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک یا دو روز ورزش کرنا معمولی نوعیت کے ڈیمینشیا کے خطرات کو مستقل بنیادوں پر ورزش کرنے کے مقابلے میں زیادہ کم کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتے کے آخر میں ورزش کا طریقہ کار دنیا بھر میں مصروف لوگوں کے لیے زیادہ آسان آپشن ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق اس لیے بھی اہم کہ یہ اس بات کو واضح کرتی ہے کہ مصروف افراد بھی ہفتے میں ایک یا دو دن ورزش یا کھیل کے ذریعے دماغی صحت کے حوالے سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔محققین کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ ویک اینڈ واریئر (ہفتے کے آخر دنوں یعنی ہفتہ یا اتوار یا دنوں دن ورزشن کرنے والے افراد) میں معمولی نوعیت کے ڈیمینشیا کے خطرات اوسطاً 15 فی صد کم تھے جبکہ ہفتے میں زیادہ ورزش کرنے والوں میں یہ شرح 10 فی صد تک تھی۔محققین نے ورزش کے ان طریقوں کو جب مختلف عوامل جیسے کہ عمر، تمباکو نوشی، نیند کے دورانیے، غذا اور شراب نوشی کی رُو سے دیکھا گیا تو دونوں طریقوں کے یکساں مؤثر پایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں