اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں

دی ہیگ: (ویب ڈیسک) عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں