روس کا یوکرین پر جنگی تاریخ میں پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ

رپورٹ کے مطابق تاحال روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یکرین پر جنگی تاریخ میں پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے فضائی حملوں میں آر ایس 26 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے استعمال کا دعویٰ یوکرینی فوجی کی جانب سے سامنے آیا ہے، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بھی کہا کہ روس نے وہ میزائل استعمال کیا جس کی تمام خصوصیات بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جیسی تھیں۔رپورٹ کے مطابق تاحال روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم روس نے حال ہی میں اپنی جوہری ڈاکٹرائن کو تبدیل کرکے خطرناک مہم جوئی کا اشارہ دیا ہے۔واضح رہے کہ اگر یوکرین کا الزام درست ثابت ہوجاتا ہے تو یہ جنگوں کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب کسی ملک نے مخالف ملک پر بین البراعظمی میزائل کا استعمال کیا ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں