پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان پہلے ون ڈے کا وینیو تبدیل

پہلا ون ڈے 25 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے بجائے اسلام آباد کلب اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی: (جاگیرنیوز) پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان پہلے ون ڈے کا وینیو تبدیل کر دیا گیا۔
پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے پہلا ون ڈے 25 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے بجائے اسلام آباد کلب اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ سے مشاورت کے بعد کیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ دونوں ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو پہلے سے طے شدہ وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں