چین نے ریموٹ سینسنگ کی کامیابیوں کی منتقلی کے لئے کلاؤڈ پلیٹ فارم کا آغازکردیا

بیجنگ(شِنہوا) چین نے عوام کو ریموٹ سینسنگ کے اعدادوشمار سمیت ایئروسپیس کی معلومات کے لئے کلاؤڈ پلیٹ فارم کا آغاز کردیاہے۔توقع ہے کہ جیووِس کلاؤڈ اوپن پلیٹ فارم جدید زراعت،تحفظ ماحولیات،شہری منصوبہ بندی،ٹریفک کی نگرانی اور قدرتی آفات کی پیشگوئی کے شعبوں میں معاونت کرے گا۔اسے صارفین کے لیے ایروسپیس معلومات تک رسائی کی حد کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔پلیٹ فارم پرنباتاتی ماحولیات،پانی کے وسائل،مٹی اور ماحول جیسے کلیدی پیمانے بھی متعارف کرائے گئے۔حالیہ برسوں میں چین نے مزید سیارے مدار میں بھیج کر زمین کے اعلیٰ معیار کی نگرانی کے حامل نظام جیسے مشاہدے کے طریقوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔ ملک کے ریموٹ سینسنگ اعدادوشمار کے حصول کی صلاحیت اور دستیاب وسائل کی فراوانی میں بھی زبردست بہتری آئی ہے۔ریموٹ سینسنگ سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی مختلف صنعتوں کو اپنے مقام اور وقت کا احاطہ کرنے اور اعلیٰ درستگی سے معلومات کے حصول کی منفرد صلاحیت سے مستفید کر رہی ہے۔

بینک آف چائنہ کی نوم پنہ برانچ نے کمبوڈیا میں آر ایم بی کلیئرنگ سروس کا آغاز کردیا
نوم پنہ(شِنہوا)بینک آف چائنہ نوم پنہ برانچ نے کمبوڈیا میں آر ایم بی کلیئرنگ سروس کا آغاز کردیا، جس کا مقصد کمبوڈیا اور چین کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانا ہے۔افتتاحی تقریب کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں منعقد ہوئی جس میں نیشنل بینک آف کمبوڈیا، کمبوڈیا میں چینی سفارتخانے اور بینک آف چائنہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمبوڈیا کے مالیاتی اداروں اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

چین کے شمالی شہر تھیانجن میں فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ کی کانفرنس 2024ء میں لوگ نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

چین میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے حصول کے لئے فنی تعلیم میں تبدیلیاں
تھیانجن(شِنہوا) چین نے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی مہارت کے حامل افراد کی تعلیم کو فروغ دیا ہے ۔جدید صنعت کاری، ابھرتی ہوئی تزویراتی صنعتوں اور جدید خدمات کے شعبوں میں 70 فیصد سے زائد صف اول کے کارکن پیشہ ورانہ فنی سکولوں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔چین کے شمالی شہر تھیانجن میں ہونے والی پیشہ ورانہ و تکنیکی تعلیم کے فروغ کی عالمی کانفرنس 2024 میں چین میں فنی تعلیم کی ترقی کی رپورٹ جاری کی گئی۔2021 میں وزارت تعلیم نے فنی نصاب پر نظر ثانی کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی تزویراتی صنعتوں،جدید خدمات، ڈیجیٹل تبدیلی اور دیہی احیا کے بڑے موضوعات شامل کئے۔2023 میں اعلیٰ پیشہ ورانہ سکولوں نے جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی،اعلیٰ معیار کے سازوسامان کی تیاری،نئے مواد اور بائیو ٹیکنالوجی ایک ہزار 266 نئے تعلیمی مراکز متعارف کرائے جو گزشتہ سال کی نسبت 8.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10 لاکھ 50 ہزار سے زائد گریجویٹس تیار کررہے ہیں۔وزارت تعلیم کے مطابق چین میں تکنیکی سکولوں سمیت 11 ہزار سے زائد پیشہ ورانہ سکول ہیں جن میں تقریباً 3کروڑ 50 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔جمعہ کو ختم ہونے والی کانفرنس میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ہونے والے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں ایک یکساں قومی مارکیٹ کے قیام پر تبالہ خیال کیا گیا۔ (شِنہوا)

چینی وزیراعظم کی زیرصدارت سٹیٹ کونسل ایگزیکٹو کا اجلاس، مختلف قواعدوضوابط پر غور
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے سٹیٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد معاشی پلیٹ فارم کی مستحکم ترقی کا مطالعہ کرنا اور اسے فروغ دینا تھا۔اجلاس میں کہا گیا کہ معاشی پلیٹ فارم کی ترقی ملکی ضروریات کو بڑھانے، روزگار کو مستحکم رکھنے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو تیار کرنے میں اہمیت کی حامل ہے۔اجلاس میں خطرناک کیمیائی مادوں کی حفاظت سے متعلق قانون کے مسودے پر غور کے بعد منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مسودے کو غور و خوض کے لئے چین کے اعلیٰ قانون ساز فورم قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں طبی سامان کی نگرانی سے متعلق قانون سمیت 21 قواعد و ضوابط کی بعض شقوں پر نظر ثانی جبکہ 4 قواعد و ضوابط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شنگھائی میں بین الاقوامی سفری میلے میں 80 سے زائد ملکوں،خطوں کی شرکت
شنگھائی(شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیر اہتمام شنگھائی میں شروع ہونے والے چین عالمی سفری میلہ 2024 میں 80 ملکوں اور خطوں سے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔منتظمین کے مطابق 3 روزہ میلے میں ایک ہزار بین الاقوامی نمائش کنندگان اور تقریباً 600 ٹریول ایجنسیاں شریک ہوئیں جبکہ خریداروفروخت کنندگان کے درمیان 600 براہ راست ملاقاتیں ہوئیں۔53ہزار مربع میٹر کے نمائشی مقام پر ہونے والا میلہ چینی اور بین الاقوامی ثقافتوں، سیاحت، سیاحت سے متعلقہ ٹیکنالوجیز،ثقافتی تخلیقی مصنوعات کے ساتھ ساتھ سیاحتی خدمات کے متنوع شعبوں پر مشتمل ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ کچھ غیر ملکی ٹریول ایجنسیاں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی صوبوں اور شہروں کے کئی سیاحتی روٹس پر کاروباری تحقیق کریں گی۔چین نے بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لئے فرانس اور جرمنی سمیت 29 ملکوں کے لئے یک طرفہ طور پر ویزہ فری پالیسیاں نافذ کی ہیں۔

سربیا کی پارلیمنٹ کی ڈپٹی سپیکر مرینا راگس ایک تقریب سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)

چین سربیا گول میز کانفرنس میں ثقافتی تعاون پر زور
بلغراد(شِنہوا)چین اور سربیا کے درمیان ثقافتی تعاون پر ایک گول میز کانفرنس بلغراد میں منعقد ہوئی جس میں ثقافتی تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔سربیا کی پارلیمنٹ کی ڈپٹی سپیکر اور چین کے ساتھ پارلیمانی دوستی گروپ کی سربراہ مرینا راگس نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کیا۔مرینا راگس نے روابط کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی مطالعاتی دوروں اور ثقافتی پروگراموں کی تجویز پیش کی۔مرینا راگس نے چین کے ساتھ تعاون خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے سربیا کو حاصل ہونے والے معاشی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے فروغ کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈریگن کے چینی قمری سال کے جشن، ڈریگن بوٹ دوڑ، مشاعروں اور ملک میں چائے کے فن کے مظاہرے جیسی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔گول میز کانفرنس کا اہتمام سربیا میں چینی سفارت خانے، بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز، سربیا کی قومی اسمبلی اور سربیا کی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔ چین کے ساتھ سربیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے ارکان نے اجلاس کے موقع پر کنفیوشس نمائش کا دورہ بھی کیا۔

برٹش لائبریری کے مجموعے میں 10 آن لائن چینی تصانیف کا اضافہ
لندن(شِنہوا) برٹش لائبریری نے چینی مصنفین کے 10 آن لائن ناول شامل کر کے اپنے چینی مجموعے میں اضافہ کیا ہے۔ان ناولوں میں لارڈ آف مسٹریز، سول لینڈ اور جوائے آف لائف بھی شامل ہیں۔یہ اقدام 2022 میں چینی آن لائن ادب کی پہلی کھیپ کی شمولیت کے بعد کیا گیا ہے۔چینی آن لائن ادب کی کمپنی یوئےوین کے ذریعے چلائے جانے والے پلیٹ فارمز سے شائع کئے گئے یہ ناول چین میں ثقافتی اہمیت اور انٹرنیٹ پر دستیاب ادب کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کرنے کے لئے عطیہ کئے گئے۔برٹش لائبریری کے چیف آپریٹنگ آفیسر جاس رائے نے کہا کہ وہ برطانی(یو کے) میں کتب بینوں کو منسلک کرنے کے لئے چینی ناشرین کے ساتھ شراکت داری کے لئے پر جوش ہیں۔اس سے لائبریری کی رسائی بڑھانے اور اپنی پیشکشوں کو متنوع بنانے کی لگن اجاگر ہوتی ہے۔2023کءے اختتام تک چینی آن لائن ادب کے قارئین کی تعداد ریکارڈ 53 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی۔اس صنف کی بیرون ملک آمدن 4 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی جو 200 ممالک اور خطوں تک پھیلی ہوئی ہے۔اس اعلان سے برٹش لائبریری اور یوئے وین کے درمیان ڈیجیٹل دور میں ادب کی 3 سالہ شراکت داری کا بھی آغاز ہوا ہے۔برٹش لائبریری میں کتابوں،دستاویزات،اخبارات اور صوتی ریکارڈنگز سمیت 17 کروڑ اشیاء موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں