دبئی میں لاپتہ ہونیوالے اسرائیلی ربی کی لاش برآمد

اسرائیلی مذہبی و روحانی رہنما زوی کوگن جمعرات سے دبئی میں لاپتہ تھے

دبئی: (ویب ڈیسک) اسرائیلی مذہبی رہنما کی لاش کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شناخت کر لی گئی۔
دبئی سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مذہبی و روحانی رہنما زوی کوگن جمعرات سے دبئی میں لاپتہ تھے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اسرائیلی ربی کے پاس مشرقی یورپی ملک مولڈووا کا پاسپورٹ بھی تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ربی زوی کوگن نے مولڈووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا، ابوظبی میں اسرائیلی مشن نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا۔اسرائیلی اور اماراتی حکام نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق یورپی ملک مولڈووا کا سفارتخانہ بھی تحقیقات میں شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں