لبنان میں جنگ بندی کےبعد اسرائیل کے غزہ میں حملے تیز، 100 فلسطینی شہید

کمال عدوان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید

غزہ: (ویب نیوز) غزہ میں فلسطینیوں میں بھوک اور مصائب “تباہ کن” سطح پر پہنچ چکے، اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے 75 افراد کو شہید کر دیا۔غزہ سٹی میں 17، جبالیہ میں 1 اور خان یونس میں 3 امدادی کارکنوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے، کمال عدوان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شجاعیہ میں کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ زخمیوں اور شہادتوں کا خدشہ ہے۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اسرائیل کی نسل کشی 44 ہزار 382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہو چکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں