جاپان کے ماساتوکاندا ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر منتخب
ماساتو کاندا آئندہ سال 24 فروری کو بینک کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈ ی بی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جاپان کے ماساتو کاندا کو بینک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔
اے ڈی بی کے بیان کے مطابق بورڈ آف گورنر نے متفقہ طورپر ماسا توکاندا کو ادارے کا 11 واں صدر منتخب کیا ہے، وہ فی الوقت جاپان کے وزیراعظم کے مشیر اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ماساتو کاندا آئندہ سال 24 فروری کو بینک کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نومبر 2026ء تک اس عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔اے ڈی بی کے مطابق ماساتو کاندا بین الاقوامی مالیات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے کثیر الجہتی انتظام و انصرام میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments