صیہونی فوج کی غزہ میں بربریت تھم نہ سکی، مزید 47 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 12 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسزکے جنوبی اور شمالی علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری، 24گھنٹوں میں 47 افراد شہید اور 108 فلسطینی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیہ اور جنوب میں اباسان الکبیرہ پر حملہ کر دیا جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے، جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 12 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 44 ہزار 466 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 358 فلسطینی زخمی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں