ایشیاءکپ 2023،بھارت کو شکست، پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل قبول

حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کرے گی، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)
ویب ڈیسک

بھارت سمیت دیگر بورڈز نے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل ایشیاکپ 2023 کیلئے قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ 2023ء میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے میچز کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا تاہم حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کرے گی۔

پاکستان ایشیاءکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، اگر ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی آتی ہے تو فائنل بھی لنکن سرزمین پر منعقد ہوگا۔

ایشیاءکپ میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر پاکستان نے موقف اپناتے ہوئے بھارتی ٹیم کیلئے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا کہ وہ اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں تاہم بی سی سی آئی نے ہائبرڈ ماڈل بھی ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا تھا ہم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو وہاں سیکیورٹی مسائل ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ایشیاءکپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے جبکہ ٹورنامنٹ کیلئے یکم سے 17 ستمبر تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگر ایشیاءکپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈکاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے ورلڈکپ 2023ء میں بھارت نہ جانے کی دھمکی کے باعث شیڈول تاخیر کا شکار ہے تاہم ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ کیلئے ہندوستان جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں