چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کی ناؤرو کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات
بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہو ننگ نے ناؤرو کی پارلیمنٹ کے سپیکر مارکوس سٹیفن سے ملاقات کی ہے۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ چین اور ناؤرو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ ایک چین کے اصول پر عالمی برادری کا عالمگیر اتفاق رائے ہےاور یہ وقت کے رجحان کی تصدیق کر تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال مارچ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے نے دونوں فریقوں کودو طرفہ تعلقات اور عملی تعاون بڑھانے کے لئےتزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین ناؤرو کے ساتھ رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پرعملدرآمد کرنےاور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا فروغ جاری رکھنے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سلسلے میں سی پی پی سی سی اپنا کردار ادا کرے گی۔سٹیفن نے کہا کہ ناؤرو ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربندہے اور تعاون کر نے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ناؤرو چین کے ساتھ تبادلوں ، باہمی سیکھنے اور تعاون کو مضبوط کرنے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مسلسل گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
چین-یورپ مال بردار ٹرین نے جرمنی پہنچ کر ایک لاکھ واں سفر مکمل کرلیا
ڈوئسبرگ،جرمنی(شِنہوا) چین-یورپ مال بردار ٹرین نے جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچ کر ایک لاکھ ویں سفر کی تکمیل کا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔چین کے شہر چھونگ چھنگ سے روانہ ہونے والی ٹرین ایکس 8083 الیکٹرونکس،صنعتی پرزے اور گھریلو اشیا لے کر منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ڈوئسبرگ ٹرمینل پر پہنچی۔ٹرین سے سامان فوری طور پر اتارا گیا جو یورپ کے مختلف حصوں کو تقسیم کیا جانا ہے۔ڈوئسبرگ جو کبھی لوہے کی صنعت کے لئے جانا جاتا تھا اب یورپ اور ایشیا کے درمیان اہم تجارتی باب بن چکا ہے۔مال بردار ٹرینیں جنہیں عموماً ’’لوہے کے اونٹ‘‘ کہا جاتا ہے اس تبدیلی کا اہم جزو ہیں۔یہ ٹرینیں واپسی پر مختلف قسم کا یورپی سامان لے کر جاتی ہیں۔چائنہ ریلوے کنٹینر ٹرانسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کے یورپ کے ذیلی ادارے کے جنرل منیجر تیان ژونگ یو نے کہا کہ 2016 کے بعد سے ٹرین کے سالانہ سفر ایک ہزار 702 سے بڑھ کر 17 ہزار سے زائد ہو گئے ہیں جبکہ نقل و حمل کے اوقات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار ٹرینوں تک پہنچنے کا وقت بھی 90 ماہ سے کم ہو کر صرف 6 ماہ ہوگیا ہے۔تیان نے کہا کہ ٹرین چلنے کے بعد سے ڈوئسبرگ پورٹ نے 100 سے زائد لاجسٹک کمپنیوں کو راغب کیا اور روزگار کے 20 ہزار سے زائد مواقع پیدا کئے۔اس سروس نے روٹ سے ملحقہ خطوں کی معاشی ترقی کو فروغ دیا ہے۔
چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے نانجنگ میں نانجنگ سکول برائے بہرے افراد میں شی شوئےجن پڑھا رہی ہیں۔(شِنہوا)
چینی معذور طلبا کے لئے نیا ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا
بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی سمارٹ تعلیمی پلیٹ فارم نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لیے خصوصی تعلیم کا ایک سیکشن کھول دیا ہے۔وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق یہ سیکشن سکولوں، اساتذہ، طلبا اور والدین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈیجیٹل وسائل فراہم کرتا ہے جس کا مقصد معذور طلبا کے لیے اعلیٰ معیار کا ایک جامع اور ذاتی نوعیت کا ڈیجیٹل تعلیم کا ماحول قائم کرنا ہے ۔پلیٹ فارم پر اساتذہ اور والدین خصوصی تعلیم سے متعلق تازہ ترین قوانین، قواعد و ضوابط، پالیسی دستاویزات اور ترقیاتی منصوبوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔خصوصی تعلیم کے اساتذہ قومی سطح کے تربیتی کورسز پر مشتمل ڈیجیٹل مواد حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے مثالی کیسز اور کامیاب تدریسی حکمت عملیوں کا مجموعہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔پلیٹ فارم خصوصی تعلیم کے لیے جدید ای- کتب اور ویڈیو وسائل فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی تدریسی طریقوں میں اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے والے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔
چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کی فوژو بندرگاہ کے جیانگ ین ٹرمینل کی برآمدی پارکنگ میں گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)
چین کی نئی توانائی کاروں کی تھوک فروخت نومبر میں 14 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی
بیجنگ (شِنہوا) چین کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں نومبر کے دوران زبردست اضافہ ہوا اور اس کی تھوک فروخت 14 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 51 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد زائد ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق چینی گاڑی ساز ادارےبی وائی ڈی اور گیلے نئی توانائی مسافر گاڑیوں کے بالترتیب 5 لاکھ 4 ہزار 3 یونٹس اور 1 لاکھ 22 ہزار 453 یونٹس کی تھوک فروخت کے ساتھ گزشتہ ماہ سرفہرست رہے۔نومبر میں ٹیسلا چائنہ نے 78 ہزار 856 یونٹس کی تھوک فروخت کی جس کے ساتھ وہ پا نچویں نمبر پر رہی۔ایسوسی ایشن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ چین کے “ڈبل 11” خریداری میلے اور 22 ویں گوانگ ژو عالمی گاڑیوں کی نمائش کی وجہ سے نومبر میں مسافر کاروں کی فروخت میں اضافہ جاری رہے گا۔
74 فیصد امر یکی شہر ی خاندان کے افراد کے لیے صدارتی معافی کے خلاف ہیں، پول
واشنگٹن(شِنہوا) تقریباً 3 چوتھائی امریکی بالغ شہریوں کا خیال ہے کہ صدر کے لیے اپنے خاندان کے افراد کو معاف کرنا غیر مناسب ہے۔یوگو پول کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کی رات اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دی۔اس طرح انہوں نے اپنے اس پہلے مؤقف سے انحرف کیا کہ وہ اپنے بیٹے کو معاف کرنے یا اس کی سزا کم کرنے کے لیے ایگزیکٹو اختیار استعمال نہیں کریں گے۔ہنٹر بائیڈن کو جون 2018ء میں کریک کوکین کا عادی ہونے کے دوران آتشیں اسلحہ خریدنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ایک موجودہ صدر کے بچے کو ایک جرم میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہیں 12 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔انہیں 16 دسمبر کو وفاقی ٹیکس چوری کے الزامات میں بھی سزا سنائی جائیگی۔ انہوں نے ستمبر میں جرم کا مرتکب ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ یہ الزامات 14 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کے غیر ادا شدہ ٹیکسوں سے متعلق ہیں۔یہ امریکی صدر کے اپنےخاندان کے کسی فرد کو معاف کرنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔2001ءمیں بل کلنٹن نے اپنے سوتیلے بھائی روجر کلنٹن کو 1985ء کے کوکین سے متعلق جرم میں معاف کیا تھا۔ 2020ء میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے سسر چارلس کوشنر کو معاف کیا تھا جنہیں گواہوں کو متاثر کرنے، ٹیکس چوری اور غیر قانونی مہم کے عطیات کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
روس کے پاس یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے کوئی جواز نہیں ہے، کریملن
ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے پاس اس وقت یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے کوئی جواز نہیں ہے۔پیسکوف نے بدھ کے روز روسی روزنامہ ازویسٹیا کو بتایا کہ قطر سمیت کئی ممالک نے امن مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ در حقیقت امارات مختلف مسائل پر ثالثی کی خدمات فراہم کرنے میں بہت فعال ہے اور اسے بہت مئوثر طریقے سے کرتا ہے، ہم قطر سمیت تمام ممالک کی نیک نیتی کو سراہتےہیں۔