قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز کی 4 سال بعد پیرس جانے کیلئے تیاریاں مکمل

قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز دس جنوری کو پیرس جائے گی، پرواز کی بکنگ 7 دسمبر سے شروع

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) ملکی ایوی ایشن انڈسٹری سے بڑی خبر سامنے آگئی، قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز کی پیرس جانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق چار سال کی پابندی کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز دس جنوری کو پیرس جائے گی، پرواز کی بکنگ آج 7 دسمبر سے شروع ہوجائے گی، ہفتے میں دو پروازیں اسلام آباد سے چلائی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق پرواز منگل اور جمعہ کے روز چلائی جائے گی، پیرس کے لئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا جائے گا، لاہور پیرس آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں