سینئر صحافی احسان الحق راؤ کی والدہ صاحبہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) سینئر صحافی احسان الحق راؤ کی والدہ صاحبہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاۓ مغفرت .
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں سینئر صحافی اور روزنامہ صبح پشاور کے بیورو چیف اسلام آباد احسان الحق راؤ کی والدہ صاحبہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے گزشتہ روز فاتحہ خوانی اور دعاۓ مغفرت کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف صحافی عبد الرازق بھٹی نے تلاوت کلام پاک کرنے کی سعادت حاصل کی بعد ازاں سینئر صحافی چوہدری عبدالرسول اور رازق بھٹی نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد تحسین وصول کی ۔
دعاۓ مغفرت میں پی آئی ڈی کے افسران و اسٹاف سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں جن میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، آر آئی یو جے ، ربجا، أل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن، آل کشمیر یونین آف جرنلسٹس ، کیپٹل یونین آف جرنلسٹس سمیت راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن ، عزیز واقارب اور احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آخر میں نعیم روحانی نے دُعاۓ مغفرت کروائی بعد ازاں تمام شرکاء نے احسان الحق راؤ سے ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جنت الفردوس میں انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔